اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ریڈيو فرانس کے ساتھ گفتگم میں علاقہ کے امن و ثبات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران علاقہ میں اہم ملک ہے جس کا علاقائي امن و ثبات میں اہم نقش ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ فرانسوا اولاند نے کہا کہ ایران نے ایٹمی معاملات میں اپنے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ اولاند نے کہا کہ ایران کا شام اور عراق میں امن و ثبات قائم کرنے میں اہم کردار ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور ایران کو ایک شریک کے طور پر سمجانا چاہیے اور ایران کے علاقہ میں اہم نقش کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔
.......
/169